سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان

کراچی(بولونیوز)سندھ میں محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر 3 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *