عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کا بے نتیجہ رہنا بتایا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں2.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل بھی مہنگا ہوکر100 ڈالرفی بیرل کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور توانائی کی سپلائی کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔


