سرجانی ٹاؤن 4K چورنگی کے قریب ایک شخص11 ہزار وولٹ کے پول پرچڑھ گیا
کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن 4K چورنگی کے قریب ایک شخص 11 ہزار وولٹ بجلی کے تاروں کے پول پر چڑھ گیا۔اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس اور رضاکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شخص کے پول پر چڑھنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ علاقے میں بجلی کی لائن کو عارضی طور پر بند کر کے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ریسکیو ٹیمیں صورتحال کو کنٹرول کرنے اور شخص کو بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


