پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ
چمن(بولونیوز)پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت دشمن کی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں مؤثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کی سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ، گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا دفاعِ وطن کے لیے عزم غیرمتزلزل ہے اور دہشت گردوں و ان کے سرپرستوں کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک پوری قوت سے جاری رہے گا۔


