استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ممکنہ بڑی تبدیلی،اسکیمیں سخت کرنے پر غور
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیاں لانے پر غور شروع کردیا ہے۔ وزارت تجارت نے اس حوالے سے سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوا دی ہے، جس پر ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں غور کیے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ: دنیا میں جہاں چاہوں فوجی کارروائی کر سکتا ہوں
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بطور کمانڈر انچیف ہر ملک میں فوجی کارروائی کا اختیار ان کے پاس ہے اور وہ دنیا میں جہاں چاہیں حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کی بھی انہیں کوئی پروا نہیں، اور واحد چیز جو انہیں روک سکتی ہے…
نیپا واقعہ،ماں باپ کی تڑپ کا احساس ہے، سب کے ساتھ رابطے میں ہوں، میئر کراچی
کراچی(بولونیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد وہ مسلسل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ماں باپ کی تڑپ کا احساس ہے، پانچ سو میٹر تک کھدائی…
فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس، پاکستان محض سہولت کار ہے: پاکستانی سفیر
واشنگٹن(بولونیوز)پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھیں، جن کا اختتام کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کے اعلان پر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے…
اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو اٹھال چوک میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی…
مطیع اللہ جان کا شہباز حکومت پر تنقیدی جواب: غریب عوام پر پیٹرول مہنگائی کا بوجھ
اسلام آباد(بولونیوز)معروف سماجی و سیاسی کارکن مطیع اللہ جان نے شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کے بعد غریب عوام شدید مشکلات کا سامنا کریں گے۔ مطیع اللہ جان کے مطابق غریب عوام اگر اپنے معمولاتِ زندگی کے لیے سڑکوں پر احتجاج…
آبنائے ہرمز ایران کے انتظام میں رہے گی، ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف
تہران(بولونیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے انتظام اور ایرانی شرائط کے تحت چلائی جائے گی۔ محمد باقر قالیباف نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے چار فریقی مذاکرات سے واپسی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے ساتھ…
پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، خودکش بمبار سمیت 16 دہشت گرد گرفتار
لاہور(بولونیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران خودکش بمبار سمیت 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جن میں خوشاب، میانوالی، راولپنڈی،…
موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے
کراچی(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے اور اس سے نکلنے کا واحد اور مؤثر حل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی ہے۔ فہیم…
سعودی عرب میں حضرت عمر فاروقؓ کے نام کا قدیم کتبہ دریافت، تاریخی روایات کو نئی تائید
ریاض(بولونیوز) سعودی عرب کے Saudi Heritage Commission نے ایک اہم تاریخی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں جاری آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران ایک پتھر ملا ہے جس پر اسلام کے دوسرے خلیفہ **Umar ibn al-Khattab**ؓ کا نام کندہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پتھر “ابتدائی اسلامی آثار” کی…


