ٹرمپ ایران کو یورینیم افزودگی کی مشروط اجازت، بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر راضی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو یورینیم افزودگی کی مشروط اجازت دینے اور اس پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جسے عالمی سفارتی حلقوں میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم سفارتی پیش رفت میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ایک بار پھر متحرک کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کے درمیان جاری ڈیڈلاک کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں اعتماد سازی کی فضا بحال ہوئی اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایران اور متعلقہ عالمی فریقین کے درمیان بات چیت کو باضابطہ شکل دینے کے لیے اسلام آباد میں ایک اہم امن بیٹھک کے انعقاد کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ امن بیٹھک کامیاب ہو جاتی ہے تو خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے اور عالمی سطح پر استحکام کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ تاہم حتمی فیصلوں کا انحصار مذاکرات کے نتائج پر ہوگا۔


