یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان
اترپردیش/آسام(بولونیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے خلاف متنازع اور اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں۔
آسام میں ایک خطاب کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت مسلمانوں کو نشاندہی کر کے ریاست سے نکال دے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست کو “مسلم دراندازوں” سے پاک کر سکتی ہے اور ہر مسلمان کو الگ طور پر نشاندہی کر کے باہر نکالا جائے گا۔
مزید کہا گیا کہ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز میں اذان یا کسی قسم کی عبادت کی اجازت ہوگی۔
اس بیان پر انسانی حقوق کے گروپس اور بھارتی اپوزیشن نے شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے، جبکہ بین الاقوامی برادری بھی بھارتی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
یہ بیان بھارت میں مذہبی انتشار اور فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے والا قرار دیا جا رہا ہے۔


