ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کی دعوت
گلگت بلتستان(بولونیوز) مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے منتخب اراکین پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے ووٹ دیں گے تاکہ اسمبلی میں نئی حکومت تشکیل دی جا سکے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم ان کے مطابق گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے مسلم لیگ (ن) کے پاس رہیں گے۔
سیاسی ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلی متوقع ہے، جبکہ دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے نئے انتظامات پر مشاورت جاری ہے۔


