ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے پر پیشرفت، حتمی مسودے پر اتفاق، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے، اور خطے میں امن کی جانب ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم نے اس پیشرفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کبھی اتنا قریب نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر فریقین کو بھی ٹیگ کیا۔

شہباز شریف کے مطابق پاکستان اس عمل میں فریقین کے ساتھ قریبی طور پر رابطے میں ہے اور اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب جینیوا میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے اعتراف میں اس معاہدے کو غیر رسمی طور پر “اسلام آباد ٹاکس” کا نام دیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم اس کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی جانب یہ پیشرفت اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *