حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز)حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے۔اعلان کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا، اور اس فیصلے کا مقصد عوام کو مہنگائی کے دباؤ میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔حکام کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے، اور آئندہ بھی صورتحال کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے


