ایران نے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ روک دیا، آبنائے ہرمز بند کرنے اور دیگر محاذ فعال کرنے کا دعویٰ
تہران(بولونیوز)ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مذاکرات…
کراچی میں پانی کے بدترین بحران پراپوزیشن لیڈرکےایم سی کامیئرکراچی کوتین دن کا الٹی میٹم
کراچی(بولونیوز)جماعتِ اسلامی کے اپوزیشن لیڈر برائے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں پانی کے بدترین بحران پر میئر کراچی کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر تین دن کے اندر شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نہ کی گئی تو جماعتِ اسلامی واٹر اینڈ سیوریج…
اسحاق ڈاراورعباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران کی حالیہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنےکی درخواست
اسلام آباد(بولونیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیش رفت اور سلامتی کی صورتحال پر اپنے خیالات کا…
ایران، امریکا مذاکرات میں تعطل کی خبروں سے تیل مارکیٹ میں بھونچال
تہران(بولونیوز)ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کے بعد عالمی تیل منڈی میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 7.09 ڈالر اضافے کے ساتھ 94.45 ڈالر فی بیرل ہو…
ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ’پاگل‘ قرار دے دیا
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’پاگل‘‘ اور ’’ناشکرا‘‘ قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر نہایت تلخ گفتگو ہوئی، جس دوران امریکی صدر نے لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری…
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
گھوٹکی / کشمور(بولونیوز)سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آنے والے شدید مٹی کے طوفان اور آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ گھوٹکی اور کشمور میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ گھوٹکی اور اس کے گردونواح میں…
پیرس میں یورپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد
پیرس(بولونیوز)فرانس نے پیرس میں ہونے والی یورپ کی سب سے بڑی اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانسیسی حکومت نے اس فیصلے سے اسرائیلی وزارتِ دفاع کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے یورپ کی سب سے بڑی دفاعی نمائش میں اسرائیل کی شرکت روکنے…
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 5 جون تک گردوغبار، آندھی اور بارش کا الرٹ جاری
لاہور(بولونیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے بیشتر اضلاع کے لیے 2 سے 5 جون کے دوران گردوغبار، تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں گردوغبار کے ساتھ آندھی…
آن لائن لائسنس موجود ہونے کے باوجود شہری کا چالان، عوامی حلقوں میں تشویش
ساہیوال(بولونیوز) ساہیوال عارف روڈ پر ایک شہری کو ٹریفک وارڈن طاہر نے روک کر 2 ہزار روپے کا چالان کر دیا۔ شہری کے مطابق اس کا ڈرائیونگ لائسنس بن چکا تھا اور آن لائن ریکارڈ میں بھی ظاہر ہو رہا تھا، تاہم اصل کارڈ ابھی موصول نہیں ہوا تھا۔ شہری کا کہنا ہے کہ ٹریفک…
مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق، ایک زخمی
شانگلہ(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 7 بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں…


