مسجد الاقصیٰ 40 دن بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی
مقبوضہ بیت المقدس(بولونیوز)مسجد الاقصیٰ کو 40 دن کی بندش کے بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔اسرائیل کے حکام نے صبح سویرے نمازیوں کو مسجد میں داخلے کی اجازت دی، جس پر بڑی تعداد میں نمازیوں نے مسجد الاقصیٰ کا رخ کیا۔ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں دیگر مقدس مقامات کو…
ٹی ٹی پی کے نائب کمانڈر ذاھد قطیبہ دریائے کابل میں ڈوب کر ہلاک، تین ساتھی بھی جاں بحق
مردان/چارسدہ(بولونیوز)ضلع مردان کے علاقے شنکر سے تعلق رکھنے والے ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی عبدالحمید حماسی کے قریبی دوست اور گروپ کے نائب کمانڈر ذاھد عرف قطیبہ ولد شریف علاقے تھانہ جبر، چارسدہ ملاکنڈ اور باجوڑ کی باونڈری پر دریائے کابل کو ساتھیوں کے ہمراہ عبور کرتے ہوئے شدید لہروں میں بہہ گئے اور 3…
راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند، ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان جاری کر دیا
اسلام آباد/راولپنڈی(بولونیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی میں امن مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت متعدد اہم شاہراہوں کو مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق 9 اور 10…
ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت جاری
واشنگٹن(بولونیوز)جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو امریکا نے مسترد کر دیا ہے اور اب نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے بتایا کہ نیو یارک ٹائمز ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو پھیلا…
شہباز شریف کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر اظہارِ تشویش
اسلام آباد(بولونیوز)شہباز شریف نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ تنازع والے علاقوں میں چند مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خلاف ورزیاں…
فیصلوں کا اختیار فریقین کے پاس، پاکستان محض سہولت کار ہے: پاکستانی سفیر
واشنگٹن(بولونیوز)پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھیں، جن کا اختتام کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کے اعلان پر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے…
پی ٹی آئی نے ہونے والا جلسہ حکومت کی درخواست پر ملتوی کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی درخواست پر اپنا طے شدہ جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسہ مؤخر کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان…
پاکستان کا بصرہ میں کویتی قونصل خانے کو نشانہ بنانے پر اظہارِ تشویش
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان نے عراق کے شہر بصرہ میں کویت کے قونصل جنرل کے دفتر کو نشانہ بنانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق کویتی قونصل جنرل کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور قونصلر عمارت کے تقدس کی خلاف ورزی ایک سنگین معاملہ ہے، جو سفارتی اصولوں…
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو معاہدے سے نکل جائیں گے: ایرانی مندوب
نیویارک(بولونیوز)ایران نے لبنان پر اسرائیل کے جاری حملوں کے خلاف جنگ بندی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اہم اعلان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے نکل جائے…
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ارمچی میں اختتام پذیر
ارمچی(بولونیوز)چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات چین کے شہر ارمچی میں اختتام پذیر ہو گئے۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود نے شرکت کی، جن میں خارجہ امور، دفاع اور سلامتی کے انچارج اعلیٰ حکام کے نمائندے شامل…


