پنجاب بھر میں 8 سے 12 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری
لاہور(بولونیوز) محکمہ موسمیات پاکستان نے صوبہ پنجاب بھر میں 8 سے 12 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں درجۂ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 10 جون کے دوران اسلام…
معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج، گرفتار
لاہور(بولونیوز) پولیس نے معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف نانی والا کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، ٹریفک وارڈن کو گاڑی سے ہٹ کرنے کی کوشش، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی کے الزامات پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دورانِ ڈیوٹی…
ایف آئی اے کا ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کی جانب سے تمام ایڈیشنل…
گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر انتخابات آج، سکیورٹی کے سخت انتظامات
گلگت(بولونیوز)گلگت بلتستان میں 10 اضلاع کی 24 نشستوں پر جنرل الیکشن آج منعقد ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں مجموعی طور پر 396 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں آٹھ خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ اکبر ناصر…
اتر پردیش: ڈاکٹر واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش، نئی بحث چھڑ گئی
نئی دہلی(بولونیوز)اتر پردیش کے ضلع ماؤ میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے واقعے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ بعض حلقوں کی جانب سے اس معاملے کو ایک سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوششوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ہریش چندر جیسوال…
آپریشن بلیو اسٹار کی برسی: سکھ شناخت کو درپیش چیلنجز پر تشویش
امرتسر(بولونیوز)آپریشن بلیو اسٹار کی 42ویں برسی کے موقع پر سکھ برادری کی جانب سے مختلف تقریبات اور یادگاری پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں سکھ مذہبی شناخت، ثقافتی روایات اور تاریخی ورثے کے تحفظ پر خصوصی زور دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکال تخت کے قائم مقام جتھیدار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے…
بارہمولہ، خاتون کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا گیا
سری نگر(بولونیوز) بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون کو متنازع پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حسینہ بیگم نامی خاتون کو ضلع کے شیری علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں انہیں وادیٔ کشمیر سے باہر ضلع ڈوڈہ…
تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں بجٹ سے متعلق ایک غیر رسمی اجلاس ہوا، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ، پی ایس ڈی پی، ٹیکس اصلاحات اور…
وفاقی حکومت کا سی پیک منصوبے کے تحت نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت پاکستان نے سی پیک منصوبے کے تحت ایک نئی موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جو مانسہرہ سے شروع ہو کر کاغان، ناران، جل کھنڈ اور چلاس تک تعمیر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سے چلاس تک 172 کلومیٹر طویل یہ موٹروے دو مراحل میں مکمل کی جائے گی۔…
کراچی دل کے مریضوں کا شہر بننے لگا! روزانہ 103 ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ
کراچی(بولونیوز) شہر قائد میں روزانہ 103 افراد کو دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف سامنے آیا، جن میں 40 سے 30 سال تک عمر والے افراد شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اب تیزی سے دل کے مریضوں کے شہر میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے، ٹبا ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ…


