شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان(بولونیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سکیورٹی فورسز پاکستان کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ…
بیوٹی پارلرز، سکن کیئر کلینکس اور جم کے سامان پر ٹیکس میں کمی کی تجویز
اسلام آباد(بولونیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کیئر کلینکس، ہیلتھ کلبز اور جم سینٹرز کے استعمال کی اشیاء اور مشینری پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ذرائع کے مطابق میک اپ کے خام مال، سن بلاک اور ہیئر کیئر مصنوعات پر ڈیوٹی 44 فیصد…
سوویت دور کے اسلحے کی مرمت کے لیے طالبان اور روس میں معاہدہ
کابل/ماسکو(بولونیوز) روس نے ایک نئے معاہدے کے تحت افغانستان میں موجود سوویت دور کے فوجی ساز و سامان کی مرمت اور بحالی شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جسے طالبان کی عسکری طاقت میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ افغان وزارتِ دفاع کے مطابق ملک میں اب بھی سوویت دور…
اسرائیلی فوج نے جنوب لبنان میں اسکول اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا، 6 شہری ہلاک
بیروت(بولونیوز)لبنان کےجنوبی علاقوں میں اسرائیلی دفاعی فوج کی تازہ فوجی کارروائیوں کے دوران ایک اسکول اور ایک ایمبولینس کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے نے جنوب لبنان اور مغربی بیکا کے مختلف شہری علاقوں…
داعش حملہ آورکوقابوکرکےیہودیوں کوبچانےوالے مسلمان احمد الاحمد پروالد پرتشدد،29 جون کو عدالت میں پیشی
سڈنی(بولونیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دسمبر کے دوران یہودی اجتماع پر اسلا-مک سٹیٹ (داعش) کے حملے کے دوران حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کر کے زخمی ہونے والے مسلمان شہری احمد الاحمد کے خلاف اب اپنے والد پر تشدد اور مبینہ طور پر گھر میں قید رکھنے سمیت سنگین الزامات کے تحت…
مظفرآباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام سرگرمیوں پر پابندی
مظفرآباد(بولونیوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے جبکہ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور عوامی اجتماعات معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام امن و…
کنڈم کوچ کو فعال ظاہر کرنے کی کوشش: ریلوے کا یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
لاہور(بولونیوز) پاکستان ریلویز نے کنڈم (سکریپ) کوچ کو فعال مسافر کوچ ظاہر کرنے کی کوشش پر ایک یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یوٹیوبر نے سکریپ کے طور پر کھڑی کوچ میں داخل ہو کر ویڈیو بنائی اور اسے مسافر کوچ کے طور پر پیش کیا، جس سے…
بی آر ٹی، لوکل ٹرین اور بلدیاتی اداروں کی مبینہ میگا کرپشن: تحقیقات میں اہم پیش رفت متوقع
کراچی(بولونیوز) شہر میں بی آر ٹی، لوکل ٹرین، کوآپریٹو سوسائٹیز اور بلدیاتی اداروں سے متعلق مبینہ میگا کرپشن کے معاملات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ مختلف ذرائع اور سیاسی حلقوں کے مطابق بعض مقدمات میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو فوری گرفتار کرنے کے بجائے فرار اور بعد ازاں قانونی…
ہل پارک پر قبضے کے خلاف جماعتِ اسلامی کے تحت ’’سیو ہل پارک واک‘‘
کراچی(بولونیوز) شہر کے اہم تفریحی مقام ہل پارک پر مبینہ قبضے کے خلاف جماعتِ اسلامی کے تحت ’’سیو ہل پارک واک‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کی قیادت رکنِ صوبائی اسمبلی محمد فاروق نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی صورت پارک…
بجٹ سے قبل حکومت کا بڑا اقدام: پٹرولیم لیوی میں 24 روپے سے زائد اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)حکومتِ پاکستان نے آئندہ بجٹ سے قبل پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں نمایاں ردوبدل کر دیا ہے۔ پٹرول پر لیوی 24.74 روپے فی لیٹر بڑھا کر 116.08 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر مقرر کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل اور نجی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین…


