بیوٹی پارلرز، سکن کیئر کلینکس اور جم کے سامان پر ٹیکس میں کمی کی تجویز

اسلام آباد(بولونیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کیئر کلینکس، ہیلتھ کلبز اور جم سینٹرز کے استعمال کی اشیاء اور مشینری پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کے مطابق میک اپ کے خام مال، سن بلاک اور ہیئر کیئر مصنوعات پر ڈیوٹی 44 فیصد سے کم کر کے 40 فیصد تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ مردانہ سیلونز اور جم مشینری پر ڈیوٹی 40 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق اس مجوزہ اقدام کا مقصد بیوٹی اور فٹنس انڈسٹری کو فروغ دینا اور صارفین کو نسبتاً سستی خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ بجٹ کی حتمی منظوری کے بعد ان تجاویز پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *