شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان(بولونیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سکیورٹی فورسز پاکستان کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *