معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج، گرفتار

لاہور(بولونیوز) پولیس نے معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف نانی والا کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، ٹریفک وارڈن کو گاڑی سے ہٹ کرنے کی کوشش، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی کے الزامات پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دورانِ ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی، گاڑی سے ٹکر مارنے کی کوشش کی اور تیز رفتاری سے ون وے پر گاڑی چلاتا رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279 اور 186 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *