سرکاری حج اسکیم: پاکستانی ، ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا

اسلام آباد(بولونیوز)سرکاری حج اسکیم کےتحت رواں برس ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا، جس پر مجموعی طور پر 139 ارب 16 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔

رپورٹ کے مطابق 77 ہزار 743 عازمین نے 40 سے 45 روزہ لانگ حج پروگرام کا انتخاب کیا، جو کل حاجیوں کا 65.2 فیصد بنتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر حاجی نے اوسطاً 11 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے۔

اسی طرح 41 ہزار 467 عازمین نے 20 سے 22 روزہ شارٹ حج پروگرام کے تحت حج ادا کیا، جو کل تعداد کا 34.8 فیصد ہے، جبکہ اس پروگرام میں فی کس اخراجات تقریباً 12 لاکھ روپے رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 ہزار 114 خواتین نے فریضہ حج ادا کیا، جن کا تناسب 43.5 فیصد رہا، جبکہ 65 ہزار 182 مرد عازمین نے حج ادا کیا، جو مجموعی تعداد کا 56.5 فیصد بنتا ہے۔

حکام کے مطابق حج انتظامات کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے مختلف اصلاحات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *