Publisher

الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے 101 سالہ بزرگ کی پیچیدہ سرجری سے بینائی بحال کردی

راولپنڈی(بولونیوز)الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے 101 سالہ رضا خان کی انتہائی حساس آنکھ کے آپریشن کے ذریعے ان کی بینائی بحال کردی۔ رضا خان اسلام آباد کے رہائشی ہیں اور شدید موتیا اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے۔ آپریشن ڈاکٹر صبیح الدین کی قیادت میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مہارت کے…

Read More

ایف آئی اے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن سینٹر قائم

گوجرانوالہ(بولونیوز)ایف آئی اے زونل آفس گوجرانوالہ میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ نئے سینٹر سے شہری بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام ضروری رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ انفارمیشن سینٹر میں امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے تجربہ کار آفیسر تعینات…

Read More

ایف آئی اے ہیڈکواٹرز میں پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد(بولونیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل جاری ہے اور اس کے تحت ایف آئی اے ہیڈکواٹرز میں پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ سینٹر کا باضابطہ افتتاح ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے امیگریشن ونگ محمد جعفر نے کیا،…

Read More

خاتون ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر سابق ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل کہوٹ برطرف

اسلام آباد(بولونیوز)خاتون ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات کی تصدیق کے بعد تھانہ لوہی بھیر کے سابق ایس ایچ او، سب انسپکٹر سہیل کہوٹ کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی ہدایت پر سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق محکمانہ انکوائری میں الزامات کی…

Read More

اورنگی ٹاؤن میں مبینہ ڈاکو کو زندہ جلانے کے واقعے پر کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن میں مبینہ ڈاکوکوکھمبےسے باندھ کر زندہ جلانے کے واقعے کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت گل محمد کی مدعیت میں درج کرلیا…

Read More

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں التوا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات

کراچی(بولونیوز)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے التواء کے معاملے پر کراچی بار کے وفد نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت سے ملاقات کی، جس میں صدر سندھ ہائی کورٹ حسیب جمالی بھی موجود تھے۔ صدر کراچی بار عامر وڑائچ کے مطابق وفد نے چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر…

Read More

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 123 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

بلوچستان(بولونیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر جیوانی کے علاقے سے 123 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران غیر قانونی طور پر سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد…

Read More

ماہ رنگ بلوچ کی اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت: سماعت دوسرے بینچ کو منتقل

کراچی(بولونیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کے خلاف قائد آباد تھانے میں درج اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس خادم حسین تنیو نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر معذرت کرلی۔ عدالت نے درخواست کو دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کے لیے چیف جسٹس کو ارسال…

Read More

شاہ فیصل کالونی: صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف عدالت میں درخواست

کراچی(بولونیوز)چیئرمین یوسی 3 گرین ٹاؤن سمیت تین شہریوں نے شاہ فیصل کالونی میں صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق پچاس سال پرانی بوسیدہ لائنوں میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث سیویج کا گندا پانی پائپ لائنوں میں شامل ہو رہا…

Read More

پاکستان اور لیبیا کے درمیان 4 ارب ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ

بنگازی(بولونیوز)پاکستان نے لیبیا کی نیشنل آرمی (LNA) کے ساتھ 4 سے 4.6 ارب ڈالر مالیت کا بڑا دفاعی معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ بنغازی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور LNA کے ڈپٹی کمانڈر صدام حفتر کی ملاقات کے بعد طے پایا۔ معاہدے میں فضائی، بری اور بحری سازوسامان شامل ہیں، جن میں…

Read More