ماہ رنگ بلوچ کی اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت: سماعت دوسرے بینچ کو منتقل

کراچی(بولونیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کے خلاف قائد آباد تھانے میں درج اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس خادم حسین تنیو نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر معذرت کرلی۔ عدالت نے درخواست کو دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کے لیے چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت دی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں اور ٹرائل کے دوران شواہد پیش کیے جاتے ہیں، لہٰذا مقدمے میں فرد جرم عائد کیے جانے سے قبل بریت پر فیصلہ نامناسب ہے۔

سیشن عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کیا تھا، جس کے خلاف پراسیکیوشن نے اپیل دائر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *