3 ارب ڈالر ڈپازٹ کریں گے، سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

سعودی عرب(بولونیوز)پاکستان کے لیے ایک بار پھر بڑے مالی تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر ڈپازٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔سعودی قیادت نے حالیہ دنوں میں اپنے وزیرِ خزانہ کو پاکستان بھیجا، جنہوں نے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ ایک خلیجی ملک کی جانب سے تقریباً 3 ارب ڈالر کی واپسی کے باعث پیدا ہونے والا زرِ مبادلہ کا خلا سعودی عرب پورا کرے گا۔

سعودی عرب یہی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹ کی صورت میں رکھے گا، تاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا جا سکے۔ حکام نےاس اقدام کو“غیرمعمولی اور خصوصی” قرار دیا ہے، جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد اور دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس ڈپازٹ سے نہ صرف پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا بلکہ ملکی معیشت پر اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *