کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا، اسلم خان

کراچی(بولونیوز) سینئر سیاستدان عرفان اللہ مروت اور محمد اسلم خان، چیئرمین کراچی گرینڈ الائنس، نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ عرفان اللہ مروت کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں شہر کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عرفان اللہ مروت نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اور اسے بچانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محمد اسلم خان نے کہا کہ کراچی گرینڈ الائنس تمام قومیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان کے چیف آرگنائزر محمد اشرف نے کہا کہ بہتر نتائج کے لیے تمام جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، جبکہ آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مشترکہ امیدوار نامزد کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *