امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف دوبارہ حملوں کا عندیہ،حملے پہلے سے زیادہ طاقتور ہوں گے

واشنگٹن(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمتوقع صورتحال کی صورت میں ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، ائیر کرافٹ اور فوجی اہلکار ایران کے اردگرد موجود رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو حملے شروع کیے جائیں گے اور یہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے، جنہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس دوران امریکی فوج کی بھرپور تیاری اور آرام کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ فوج اپنی اگلی فتح کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *