دوگروپوں کے تصادم میں دو خواتین جاں بحق، وزیر داخلہ کا اظہار افسوس

سندھ کندھ کوٹ(بولونیوز)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کندھ کوٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ایس ایس پی کشمور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ برادریوں کے جھگڑے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے علاقے میں پولیس گشت بڑھانے اور امن و امان قائم رکھنے کے بھی احکامات دیے اور کہا کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *