ایران نے آبنائے ہرمز کے محفوظ متبادل راستوں کا نقشہ جاری کر دیا، بارودی سرنگوں سے خبردار

تہران(بولونیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے محفوظ متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے تاکہ ممکنہ بارودی سرنگوں کے خطرات سے بچا جا سکے۔

ایران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بحری جہازوں کو سمندری تحفظ کے اصولوں پر عمل کرنے اور بارودی سرنگوں سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے نئے ٹریفک راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی جہازوں کے آنے اور جانے کے مخصوص ہدایات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

تہران نے مارچ کے آغاز سے اس اہم تجارتی راستے کو بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ایران کا یہ اقدام جنگ بندی کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر لیا گیا ہے۔

تاہم متبادل راستوں کے استعمال سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں کچھ تاخیر کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایران کے اس اقدام کے باوجود سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں تجارتی جہازوں کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *