کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ

کراچی(بولونیوز) ملک کےبین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای، بحرین، کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کے 130 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔کراچی ایئرپورٹ سےدبئی،ابو ظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 30 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ سمیت دیگر ایئرپورٹس کی 36 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت، بحرین کی 22 پروازیں منسوخ ہوئیں۔پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، ابو ظہبی کی 14فلائٹس منسوخ ہوئیں۔ملتان ایئرپورٹ سےدبئی،شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ، کویت کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، ابو ظہبی سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فیصل آباد ایئرپورٹ سے 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئر، عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر، فلائی جناح سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔ایئرپورٹس کے ذرائع کے مطابق 28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت اور ایران کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث ائرلائنز کی پروازیں مسلسل منسوخ ہو رہی ہیں اور چھ روز کے دوران مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ پروازوں کی تعداد 708 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *