حکومت سندھ کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع، شرجیل انعام میمن

کراچی(بولونیوز) حکومت سندھ کے منصوبوں کے مثبت اثرات شہریوں تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، یہ بات شرجیل انعام میمن نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ شہریوں کو جدید اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بی آر ٹی یلو لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے منصوبے پر بھی منصوبہ بندی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے، کچھ علاقوں میں سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں کام جاری ہے۔ مختلف شاہراہوں کی تعمیر و بحالی، فلائی اوورز، انڈر پاسز اور ڈرینیج سسٹم کی بہتری کے منصوبے بھی جاری ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صنعتی زونز کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ حکومت کا مقصد صرف منصوبوں کا اعلان کرنا نہیں بلکہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *