برطانوی عدالت نے عادل راجا کی اپیل مسترد، 12 کروڑ روپے جرمانہ عائد
لندن(بولونیوز)برطانیہ کی عدالت نےعادل راجا کی اپیل کومسترد کرتے ہوئے مقدمے کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے میں عادل راجا کے خلاف…
بل گیٹس نے جیفری ایپستائن سے روابط پر ذمہ داری قبول کر لی
واشنگٹن(بولونیوز) مائیکروسافٹ کے بانی اور عالمی شہرت یافتہ فلاحی رہنما بل گیٹس نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپستائن سے اپنے سابقہ روابط کو “بڑا غلط فیصلہ” قرار دیتے ہوئے اس پر کھلے الفاظ میں ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بل گیٹس نے اپنی فلاحی تنظیم کے عملے کے ساتھ ہونے والی ایک ٹاؤن…
حکومت نے مالی جھٹکوں سے بچاؤ کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا
اسلام آباد(بولونیوز) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) سے کیے گئے وعدے کے مطابق مالی جھٹکوں سے بچنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) منصوبوں کے لیے نیا مانیٹرنگ فریم ورک متعارف کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق PPP منصوبوں سے حکومت پر مالی دباؤ 472 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اب ہر…
پاکستان اور سوڈان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے سوڈان کے فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں آنے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب سمیت وزارتِ صحت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ…
حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
پشاور(بولونیوز) پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی…
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 5 جون تک گردوغبار، آندھی اور بارش کا الرٹ جاری
لاہور(بولونیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے بیشتر اضلاع کے لیے 2 سے 5 جون کے دوران گردوغبار، تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں گردوغبار کے ساتھ آندھی…
کراچی پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی
کراچی(بولونیوز)پولیس کی جانب سے جاری کردہ پبلک سیفٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر متعلقہ افراد کو گھروں، دفاتر میں داخلے کی اجازت دینے سے گریز کریں۔ گھریلو ملازین، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ کی مکمل تصدیق لازمی قرار دی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کرایہ دار رکھنے سے قبل متعلقہ تھانے…
سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 اموات، ٹرین سروس معطل
کولمبو(بولونیوز) سری لنکا میں جاری موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آفات سے نمٹنے کی اتھارٹی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وسطی علاقوں میں 21 افراد لاپتہ ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مسافر…
امریکی فوج نے ایران کے خلاف 4 ہفتوں میں 850 سے زائد ٹوماہاک میزائل داغ دیے
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی فوج نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے چار ہفتوں کے دوران 850 سے زائد ٹوماہاک میزائل داغے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ میزائل بنیادی طور پر ایرانی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملوں کا مقصد خطے میں ایران…
جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مثبت کوششیں اہم مرحلے میں داخل: ایرانی سفیر
اسلام آباد(بولونیوز) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔ ایرانی سفیر نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے انتظار کیا جائے، جبکہ ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر یہ بھی لکھا…


