برطانوی عدالت نے عادل راجا کی اپیل مسترد، 12 کروڑ روپے جرمانہ عائد
لندن(بولونیوز)برطانیہ کی عدالت نےعادل راجا کی اپیل کومسترد کرتے ہوئے مقدمے کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے میں عادل راجا کے خلاف لگائے گئے الزامات قانونی طور پر درست اور قابل عمل ہیں، اور اپیل مسترد کرنے کا مقصد عدالتی کارروائی میں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا ہے۔اس فیصلے کے بعد عادل راجا کو مقررہ رقم عدالت میں جمع کروانے یا قانونی چارہ جوئی کے ذریعے جرمانے کو چیلنج کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔


