مناواں پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی، 9 جواری گرفتار

لاہور(بولونیوز)لاہور میں ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔تھانہ مناواں کی پولیس نے ایس آئی سنی بشیر کی قیادت میں دبنگ کارروائی کرتے ہوئے 9 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرحان، سرور، ثاقب، وقاص اور نور احمد سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ ملزمان کو تاش پر جوا کھیلتے ہوئے موقع سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران قمار بازی میں استعمال ہونے والا سامان اور داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے ایس آئی سنی بشیر اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ قمار بازوں، گداگروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *