لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور(بولونیوز)لاہور میں لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جولائی سے 5 ستمبر تک ہوں گی۔ اس دوران عدالت میں معمول کے عدالتی امور محدود رہیں گے۔
نوٹیفکیشن چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران صرف انتہائی ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔
عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا مقصد ججز اور عدالتی عملے کو سہولت فراہم کرنا اور عدالتی نظام کو منظم انداز میں جاری رکھنا ہے۔


