اسٹیٹ بینک نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کراچی(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں تین روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق مرکزی بینک عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث 26 مئی سے 28 مئی (منگل سے جمعرات) تک بند رہے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تعطیلات کے دوران تمام بینکاری آپریشنز معطل رہیں گے، جبکہ معمول کے کاروباری امور تعطیلات کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *