معرکۂ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، سربراہ پاک فضائیہ

کاکول(بولونیوز)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مئی میں آپریشن بنیان المرصوص کے دوران دشمن پاکستان کی طاقت، پیشہ ورانہ مہارت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اور پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی دفاع، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے پاک فضائیہ ہمہ وقت چوکس رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *