انٹرنیشنل نیوز
آپریشن غضب للحق؛ طورخم کے نزدیک پاک فوج کی کارروائی، افغان طالبان کا اہم سرغنہ ہلاک
چمن سیکٹر(بولونیوز) پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے دوران طورخم کے قریب افغان طالبان کے ایک اہم سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ تین دہشتگرد زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیے گئے۔ فوج کے مطابق کارروائی دوران دشمن کے ٹھکانوں پر درست نشانہ بازی اور منصوبہ بند حکمت عملی کے نتیجے میں افغان…
برطانیہ کا 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
لندن(بولونیوز) برطانیہ نے امیگریشن پالیسی میں سختی کرتے ہوئے چار ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے شہریوں کے لیے طلبہ ویزے بند کیے جائیں گے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ اقدام امیگریشن نظام کے مؤثر انتظام، سیکیورٹی خدشات…
ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے، سربراہ آئی اے ای اے
ویانا/تہران(بولونیوز) عالمی جوہری توانائی ایجنسی (انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی) کے سربراہ رفال گروسی نے کہا ہے کہ تاحال ایران کے ایٹم بم بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفال گروسی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگرچہ جوہری ہتھیار بنانے کے شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم ایران کے پاس…
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی
تہران(بولونیوز)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین دارالحکومت تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور مرکزی تعزیتی اجتماع تہران میں واقع امام خمینی ہال میں منعقد ہوگا، جہاں ملکی قیادت، مذہبی شخصیات اور عوام…
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیرِ خارجہ کے بیان کی تردید کر دی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل نے نہیں دھکیلا۔ صدر ٹرمپ نے واضح طور پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر حملے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا گیا…
ایران پر حملہ امریکی قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟ امریکا میں شدید بحث چھڑ گئی
واشنگٹن(بولونیوز)ایران پر امریکی حملے کے بعد امریکا کے اندر یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ آیا یہ کارروائی امریکی آئین اور قانون کے مطابق تھی یا نہیں۔ کانگریس کو پیشگی اطلاع نہ دینے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید اختلافِ رائے سامنے آ گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو…
مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کا دعویٰ
تہران(بولونیوز)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای، موجودہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے ہیں، اور ان کے نام پر قیادت کی منتقلی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ تاہم اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال…
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ، کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی تعینات کرنے کا اعلان
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی بحریہ تعینات کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تجارتی جہازوں،…
بھارت کی ایران سے تعلقات میں سرد مہری، اسرائیل کے ساتھ سفارتی خودمختاری متاثر
بھارت(بولونیوز)انڈیا نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کے حق میں اپنی سفارتی خودمختاری پر سمجھوتہ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی پالیسی اسرائیل نواز مفادات کی تابع داری پر مبنی نظر آتی ہے اور اس اقدام سے دوطرفہ تعلقات کو سیاسی نمائش کا حصہ بنا دیا…
ایران کا خطرناک اعلان، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو آگ لگانے کی دھمکی
تہران(بولونیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی بحری جہاز کو آگ لگا دی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے پیر کے روز سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہے اور اس علاقے…


