انٹرنیشنل نیوز
ایران جنگ کے بعد برطانیہ میں گیس کی قیمتیں دگنی، گھریلو بلوں میں اضافہ متوقع
لندن(بولونیوز)ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد برطانیہ کی گیس مارکیٹ میں قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو توانائی کے بل میں تقریباً 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق جولائی سے ایک عام گھرانے کا مشترکہ گیس اور بجلی کا سالانہ بل 1,800 پاؤنڈ تک پہنچ سکتا ہے، یعنی…
روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے، پیوٹن
ماسکو(بولونیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کر سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ…
ایران کے وزیر خارجہ: امریکی حملے پر ایرانی فریگیٹ دینا کے سیلرز خطرے میں، نتائج بھگتنا ہوں گے
تہران(بولونیوز)ایران کےوزیرِخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو نشان زد کر لیا جائے کیونکہ امریکا ایرانی فریگیٹ دینا پر ڈھائے گئے ظلم پر پچھتائے گا۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کے ساحل سے دو ہزار میل دور سمندر میں غیر قانونی کارروائی کی۔ ایرانی فریگیٹ…
مڈل ایسٹ میں کشیدگی کے بعد گوادر ائرپورٹ شمالی ایشیا کے لیے اہم فضائی روٹ بن گیا
گوادر(بولونیوز)مڈل ایسٹ میں جاری جنگ اورخلیجی ممالک کی ائرسپیس کی بندش کےباعث شمالی ایشیائی ممالک، چین اور افغانستان کی پروازیں گوادر ائرپورٹ کے ذریعے آپریٹ ہو رہی ہیں۔ حکام کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ائرپورٹ پر تمام سہولیات فعال رکھی گئی ہیں، جن میں نائیٹ لینڈنگ، طبی ایمرجنسی اور ری…
ایران-امریکا کشیدگی سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر
خلیج(بولونیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے خلیجی ممالک کی سیاحت کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے، جس سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سیاحتی صنعت کو 56 ارب ڈالر تک کے ممکنہ نقصان کا سامنا ہے، جبکہ خطے کی سالانہ تقریباً…
خلیج میں امریکی آئل ٹینکر پر حملے کا دعویٰ، ایرانی سرکاری میڈیا
تہران(بولونیوز)خلیج فارس میں کشیدگی کے دوران ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد امریکی آئل ٹینکر سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں آبنائے…
سابق نیٹو کمانڈر: دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے
لندن(بولونیوز)برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر موجودہ کشیدگی کے بعد تیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ سر رچرڈ شیریف نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال…
اسرائیل کی جانشین آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی تیاری
تل ابیب(بولونیوز)سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ وہ آیت اللہ خامنہ ای کے کسی بھی ممکنہ جانشین کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ آپریشن میں مکمل…
برطانوی عدالت نے عادل راجا کی اپیل مسترد، 12 کروڑ روپے جرمانہ عائد
لندن(بولونیوز)برطانیہ کی عدالت نےعادل راجا کی اپیل کومسترد کرتے ہوئے مقدمے کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے میں عادل راجا کے خلاف…
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، 28 دن کا بیک اپ موجود ہے: وزیر خزانہ
اسلام آباد(بولونیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، اور پاکستان کے پاس ان ایندھن کی 28 دن کی اسٹاک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی بھی مزید 15 دن کے لیے دستیاب ہے، جبکہ قطر سے ایل این جی کی…


