پیٹرول مہنگا کرنےکےبجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب روپے کے منصوبوں میں سے 100…

Read More

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا گیا

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے علاوہ حکومتی وزراء بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے ایران…

Read More

ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(بولونیوز) ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور یہ استعفیٰ صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا۔ ایاز شوکت کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر کر دیا ہے، اور انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی ذمہ داریاں دیانت داری کے ساتھ…

Read More

اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کی سب سے بڑی مارکیٹ سیل کر دی

کراچی(بولونیوز) شہر کی معروف ادویات کی مارکیٹ کچی گلی کو اسسٹنٹ کمشنر عاصم بھگوار کی جانب سے سیل کر دیا گیا، جس سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ایڈوکیٹ محمد نواز نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مارکیٹ سے پورے پاکستان کو ادویات سپلائی…

Read More

سندھ حکومت کا کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت اہم فیصلے

کراچی(بولونیوز)شرجیل انعام میمن کے مطابق، سندھ حکومت نے ایندھن کی بچت اور توانائی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔ حکومت سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل کر رہی ہے اور ان کے مزید اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر سندھ کابینہ نے تین…

Read More

سندھ حکومت نے کراچی میں ڈرائیو ان سینیما بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے شہریوں کی تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کراچی میں ڈرائیو ان سینیما دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت و سیاحت و نوادرات کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف…

Read More

کریم آباد انڈر پاس 10 اپریل کو ٹریفک کیلئے کھل جائیگا، ڈی جی کے ڈی اے

کراچی(بولونیوز)ڈی جی کے ڈی اے نے بتایا کہ انڈر پاس پر دن رات کام چل رہا ہے، کریم آباد انڈر پاس 10 اپریل کو ٹریفک کے لیے کھل جائے گا۔ کے ڈی اے حکام کے مطابق کریم آباد انڈر پاس کی لمبائی 1.1 کلومیٹر ہے، انڈر پاس کا تعمیراتی کام دسمبر 2023 میں شروع ہوا…

Read More

وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت ایک ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے، جس کے تحت ایک ایپ تیار کی جا رہی ہے جسے صارفین ڈاؤن لوڈ…

Read More

متحدہ قومی موومنٹ کا سیاسی جماعتوں سے 28 ویں ترمیم لانے کا مطالبہ

کراچی(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں نے 28ویں آئینی ترمیم فوری طور پر لانے اور آرٹیکل 140 اے کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بااختیار بلدیاتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال، امین الحق، انیس قائم…

Read More

تحقیقاتی صحافی نادر خان کی ضمانت منظور، عدلیہ نے ریلیف دے دیا

کراچی(بولونیوز) نادر خان کے خلاف درج مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق نادر خان پر این سی سی آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سید علی مردان اور ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی کے ایما پر بے بنیاد اور قواعد کے…

Read More