نواز شریف کے دورے کی اجازت، الیکشن کمیشن کا این او سی جاری

گلگت بلتستان(بولونیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو گلگت بلتستان کے دورے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کے 2 جون کے مجوزہ دورے کے لیے باقاعدہ این او سی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں انتخابی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اجازت الیکشن ایکٹ 2017 اور متعلقہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کی شرط کے ساتھ دی گئی ہے، اور تمام سرگرمیاں قانون کے دائرے میں رہ کر انجام دینا ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *