آئیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سسٹم مینٹیننس اور ترقیاتی کاموں کے باعث آج پیر کے روز مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق یہ بندش ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی منصوبوں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر کے روز اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق:

جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک
آزاد پتن میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک
132 کے وی نیو واہ گرڈ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک

بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن چکوال، تلہ گنگ، بگوال، کہوٹہ سٹی، پالندری، نیو واہ باہتر موڑ اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی عارضی طور پر بند رہے گی۔

آئیسکو ترجمان نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *