اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کی سب سے بڑی مارکیٹ سیل کر دی

کراچی(بولونیوز) شہر کی معروف ادویات کی مارکیٹ کچی گلی کو اسسٹنٹ کمشنر عاصم بھگوار کی جانب سے سیل کر دیا گیا، جس سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایڈوکیٹ محمد نواز نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مارکیٹ سے پورے پاکستان کو ادویات سپلائی ہوتی ہیں اور اس سیل سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب ڈی سی ساوتھ نے شکایت موصول ہونے پر فوری طور پر مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ اگر پہلے مشورہ لیا جاتا تو کبھی اجازت نہ دی جاتی۔

اس واقعے سے واضح ہوا کہ انتظامیہ میں فیصلوں کی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے عوام اور کاروباری حلقوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *