وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت ایک ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے، جس کے تحت ایک ایپ تیار کی جا رہی ہے جسے صارفین ڈاؤن لوڈ کر کے خود کو رجسٹرڈ کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایپ میں ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کرے گا اور حکومت ہر شہری کو اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرول کا کوٹہ مختص کرے گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ جنگ کی صورتحال میں افواہوں سے گریز ضروری ہے اور عوام تک صرف اہم اور تصدیق شدہ خبریں پہنچائی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کے لیے آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *