انٹرنیشنل نیوز
امریکی نیوی کے ایٹمی طیارہ بردار جہاز میں آتشزدگی، تین اہلکار زخمی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی نیوی کے ایک ایٹمی طیارہ بردار جہاز میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں فوری طور…
روس اور بھارت کے درمیان فوجی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ طے پا گیا
ماسکو/نئی دہلی(بولونیوز)روس اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق 5 سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔دونوں ممالک نے اس معاہدے پر باضابطہ اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت فوجی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کی شرائط کے تحت کسی بھی…
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات
انطالیہ(بولونیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے انطالیہ میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اپنے سرکاری دورۂ ترکیہ کے سلسلے میں آج انطالیہ پہنچے ہیں۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ گفتگو کے دوران ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان…
جنگ بندی میں پاکستان کا مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھیں گے: ایرانی وزیرِ داخلہ
تہران(بولونیوز)ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی اور مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور…
ڈونلڈ ٹرمپ “ہوا میں قلعے بنا رہے ہیں”، ایرانی میڈیا کا مذاکرات میں پیشرفت کے دعوؤں پر طنز
تہران(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت اور مثبت بات چیت کے دعوؤں پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹرمپ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ٹرمپ ہوا میں قلعے بنا رہے…
انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک
انڈونیشیا(بولونیوز)فضائی حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ حادثہ انڈونیشیا کے صوبے مغربی کلیمنتن میں پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ…
امریکی صدر کا ایران سے متعلق اہم بیان، جنگ جلد ختم ہونے اور فتح کا دعویٰ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے صدر نے ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک “پیارا ملک” ہے اور وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے تھے، تاہم جوہری پروگرام کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور…
یورپ میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ، جیٹ فیول بحران پر خطرے کی گھنٹی بج گئی
یورپ(بولونیوز)سربراہ عالمی توانائی ایجنسی فاتح بیرول نے یورپ میں جیٹ فیول کے ذخائر سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق یورپ کے پاس اس وقت صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول موجود ہے، اور اگر ایران سے جاری کشیدگی کے باعث تیل کی…
امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کر دی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے دی گئی پابندیوں میں عارضی رعایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق امریکی رعایت کے خاتمے کے باوجود بھارتی ریفائنریوں کی جانب سے روسی تیل کے تقریباً 3 کروڑ بیرل کے آرڈرز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ امریکی وزیرِ خزانہ…
مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے: مشیر ایرانی سپریم لیڈر
تہران(بولونیوز)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک ایران آبنائے ہرمز سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ امریکا مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہے، جبکہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر…


