ڈونلڈ ٹرمپ “ہوا میں قلعے بنا رہے ہیں”، ایرانی میڈیا کا مذاکرات میں پیشرفت کے دعوؤں پر طنز
تہران(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت اور مثبت بات چیت کے دعوؤں پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹرمپ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ٹرمپ ہوا میں قلعے بنا رہے ہیں”۔
پوسٹ میں فارسی کا ایک محاورہ بھی شامل کیا گیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ “اونٹ خواب میں بنولے کے بیج دیکھتا ہے”، جو عام طور پر غیر حقیقی خواہشات یا ناممکن خوابوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے اور جلد معاہدہ متوقع ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاہدہ ہونے کی صورت میں اس کا اعلان جلد کیا جائے گا اور آبنائے ہرمز سے جہاز رانی بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن ہو سکے گی۔


