روس اور بھارت کے درمیان فوجی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ طے پا گیا

ماسکو/نئی دہلی(بولونیوز)روس اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق 5 سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔دونوں ممالک نے اس معاہدے پر باضابطہ اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت فوجی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کی شرائط کے تحت کسی بھی ایک وقت میں ایک ملک میزبان ملک کی سرزمین اور فضائی حدود میں زیادہ سے زیادہ 5 فوجی جہاز، 10 لڑاکا طیارے اور 3 ہزار فوجی تعینات کر سکے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا اور مشترکہ فوجی مشقوں و دفاعی تعاون میں اضافہ متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *