برطانیہ کا آبنائے ہرمز کے فوری اور غیر مشروط کھولنے کا مطالبہ

لندن(بولونیوز)برطانیہ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں جاری تنازع کے فوری حل اور بعد از جنگ صورتحال کے لیے ایک جامع منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں سب سے اہم نکتہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ مکمل طور پر کھلنا ہے، کیونکہ کوئی بھی ملک اس اہم آبی گزرگاہ کو بند نہیں کر سکتا۔

برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز کو غیر مشروط طور پر کھولا جانا ضروری ہے، کیونکہ یہ نہ صرف موجودہ کشیدگی کے خاتمے بلکہ خطے کے طویل المدتی استحکام کے لیے بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سمندری قوانین کے تحت کسی بھی فریق کو بحری گزرگاہ سے گزرنے کا حق یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور نہ ہی عالمی آبی راستوں پر کسی قسم کے ٹول کی گنجائش موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *