7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، ساحلی علاقوں میں ہنگامی صورتحال

جاپان(بولونیوز)جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

جاپانی میڈیا اور جاپان میٹورولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا، جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں واقع تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں شدید طور پر محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت جاپان کے مقامی پیمانے پر “بالائی 5” تک ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر غیر مضبوط دیواروں اور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ماہرین نے آفٹر شاکس آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو افواہوں سے گریز اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *