آئی ایم ایف کی وارننگ: ایران جنگ سے عالمی معاشی بحران کا خدشہ
واشنگٹن(بولونیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال عالمی سطح پر معاشی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ کم آمدنی والے اور تیل درآمد کرنے والے ممالک اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے ممالک کو اپنی مالیاتی پالیسی میں احتیاط برتنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ منفی سپلائی شاکس معیشت پر مزید دباؤ ڈال سکتے ہیں، جس کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق مرکزی بینکوں کو مہنگائی کے خطرات پر کڑی نظر رکھنی ہوگی جبکہ حکومتوں کو محدود وسائل دانشمندی سے استعمال کرتے ہوئے معاشی دباؤ کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ماہرین کے مطابق عالمی جغرافیائی کشیدگی کے اثرات توانائی کی قیمتوں اور عالمی تجارت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔


