وفاقی وزیر توانائی کا رمضان میں سحروافطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا حکم
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اويس لغاری نے پاور ڈویژن کو زیادہ متاثرہ اور نقصان زدہ علاقوں میں بھی سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ باقی اوقات میں لوڈ مینجمنٹ کو ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ رمضان میں عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔


