امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان عبادت، روزہ اور خیرات کرتے ہیں اور یہ مہینہ ہمیں اتحاد اور باہمی احترام والے معاشرے کی تشکیل کا موقع دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ہر شہری کو اپنے مذہب کی آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق حاصل ہے اور ان کی انتظامیہ یہ یقینی بنا رہی ہے کہ ہر شخص اپنے عقیدے کے مطابق بلا خوف عبادت کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *