پنجاب بھر میں یکم رمضان سے تھیٹرز بند، ڈراموں کی نمائش پر پابندی
لاہور(بولونیوز)حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے احترام میں یکم رمضان سے صوبے بھر کے تمام تھیٹرز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت کسی بھی تھیٹر ہال میں یکم رمضان سے ڈراموں یا شوز کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ یہ پابندی پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلے کے ذریعے بھیج دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام تھیٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حکومت کے فیصلے پر من و من عمل کریں۔ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھیٹر کے خلاف قانونی اور انضباطی کارروائی کی جائے گی۔


