مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ملک بھر میں رمضان کا آغاز ایک دن ہوگا
لاہور(بولونیوز)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔ گزشتہ کچھ سالوں سے ملک بھر میں رمضان کے آغاز کا اعلان یکساں دن پر کیا جا رہا ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ آج کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے، جس میں وزارتِ سائنس، محکمۂ موسمیات اور سپارکو بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ سائنس اور محکمۂ موسمیات چاند دیکھنے میں کمیٹی کی رہنمائی کرتے ہیں۔


